سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںحکومت بلوچ طالب علموں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے،...

حکومت بلوچ طالب علموں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے، بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کیان تمام اسٹوڈنٹس کے مسائل ک حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے کراچی ، اسلام آباد، لاھور ، پشاور سمیت سندھ، پنجاب ، پختون خوا ، کشمیر کے اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے مسائل کو حل کرے طلباء و طالبات کو اسکالر شپ، داخلہ پالیسی ، رہائش کے حوالے سے ہاسٹلوں کی کمی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے وہاں کے صوبائی حکومتوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہان سیبراہراست رابطہ قائم کرے بلوچستان کے ان تمام اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جو بلوچستان سے باہر اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے طلباء کے نئے سیشن کی کلاسز کے انعقاد کے لیئے اقدامات اٹھائے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائیے پہلے ہی اسٹوڈنٹس کا چھ ماہ ضائع ہو چکا ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے کے آج اس کالج کے طلباء احتجاج پر ہیں جہاں سے خود وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک گریجویٹ ہیں وہ اسی کالج کے مسائل کو حل کرنے میں قاصر ہیں جبکہ دوسری جانب بلوچستان کا سب سے اعلی تعلیمی ادارہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ بھی انتظامی حوالے سے مفلوج ہو کر رہے گیا ہے اور یہی صورتحال میرین یونیورسٹی اوتھل کے طلباء کو بھی سامنا کرناپڑھ رہا ہے حکومت کا تعلیمی ایمرجنسی کئیں بھی نظر نہیں آرہا ہے ترجمان نے بولان میڈیکل کالج کے طلباء کی جانب سے ان تمام تنظیموں کا جنہوں نے آج بھوک ہڑتالی کیمپ میں طلباء سے اظہار یکجہتی کی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سیاسی اور طلباء تنظیموں کو بلوچ اسٹوڈنٹس کے روشن مستقبل کے لیے مستقل مزاجی کے ساتھ سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز