چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبولان میڈیکل کالج کے طلباء کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک...

بولان میڈیکل کالج کے طلباء کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ، بی ایس او مینگل، بی ایس او پجار، بلوچ ڈاکٹرز فورم، پاکستان ڈینٹل ایسو سی ایشن بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان سمیت دیگر طلباء تنظیم اور تعلیمی اداروں کے طلباء اور سیاسی کارکنان نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے نئے سیشن کے اسٹوڈنٹس کی جانب قائم بھوک ہرتالی کیمپ آکر اسٹوڈنٹس کے ساتھ اظہار یکجیتی کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان ایڈوکیٹ آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی کی طرف سے اس علامتی بھوک ہرتال کو مکمل طور پر ہر فورم پر سپورٹ کرتے ہیں موجودہ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کو مزید واضح کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں نئے سیشن نے اپنا سال مکمل کیا لیکن بی ایم سی کے ناہل انتظامیہ اور حکومت کے بے کار پالیسیوں کی وجہ سے طلباء کا سالضائع ہونے کو ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح بلوچ نے کہا کہ بحیثیت ذمہ دار ہم اس کمی کو محسوس کرتے ہیں کہ بی ایم سی میں تعلیمی نظام ناقص ہے اور ہم سپ مل حکومت کے ساتھ نظام کو درست کریں گے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر نواب بلوچ نے کہا کہ ہم روز اول سے اس جہدو جہد کے ساتھ ہیں اور آگے بھی اس جہد وجہد کو جاری رکھیں گے بی ایس او مینگل کے آرگنائزر جوید بلوچ نے کہا کہ بحیثیت طلبا تنظیم یہ ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ہم ان طلباء کے ساتھ مکمل طور پر ہر حوالے سے سپورٹ کریں موجودہ تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لیئے ان کی تنظیم اپنا کردار ادا کرتی رہے گی بی ایس او پجار کے چئیرمین اسلم بلوچ نے کہا کہ کالج کے نظام کو بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ہماری تنظیم اس بھوک ہرتال کو ہر فورم پر اجاگا کرے گی بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر صمد مینگل نے کہا کہ ہم اپنے فورم کی طرف سنئے سیشن کے طلباء کے ساتھ ہیں بطلبا ء کا قیمتی وقت درحقیقت ضائع ہونے کو ہے جو کہ موجودہ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے بر عکس ہے پاکستان ڈینٹل کونسل بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر حمل نصیر بلوچ نے کہا ہم بی ایم سی کے طلبا کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجیتی کرتے ہیں دریں اثنا وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی ایم سئی یونٹ کے وفد جس کی قیادت ڈاکٹر احسان بلوچ کررہے تھے طویل مزاکرات کے بعد کیمپ میں آکر اسٹوڈنٹس کے تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے اسی ہفتے کالج میں نئے سیشن کے داخلوں کے آغاز کا علان کیا وزیر صحت نے کہا کہ بی ایم سی کے طلباء کے تمام مطالبات کو حکومت تسلیم کرچکی ہے جس کو حتمی شکل دیا جارہا ہے حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ کالج میں اصلاحات کرکے نظام کو مزید بہتر کرے دریں اثنا بولان میڈیکل کالج کے بھوک ہرتال پر بیٹھے طلباء نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں ، طلباء تنظیموں سمیت ڈاکٹر تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کلاسز کا آغاز کرنا سب کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے اگر بلوچ اسٹوڈنٹس اور حقیقی بلوچ سیاسی جماعتیں مشترکہ کوشش کریں تو بہت سے مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔ کالج کے طلباء نے صحافی برادری کو بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر صحافی برادری کالج کے مسائل کو اجاگا نہیں کرتی تو حکومت ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیتی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز