چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںایک اور بلوچ خاتون کراچی سے جبری طور پر لاپتہ

ایک اور بلوچ خاتون کراچی سے جبری طور پر لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ خاتون آرٹسٹ اور شاعرہ حبیبہ پیر جان جن کا تعلق کیچ کے مقام تمپ کے گاؤں نظرآباد سے ہے انہیں آج علی الصبح کراچی میں ان کے گھر سے خفیہ اداروں اور فورسز کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے حبیبہ بلوچ کی فیملی زرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کھولنے پر اندر داخل ہوئے ان کے ہمراہ کچھ لیڈی اہلکار بھی تھے۔

فیملی کے مطابق گھر والوں کے تمام موبائل فون ضبط کرنے کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار حبیبہ پیر جان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

حبیبہ پیر جان بلوچی زبان کے شاعر علی جان قومی کے بھانجے اور آرٹسٹ و شاعرہ بھی ہیں۔

یاد رہے کہ 16 مئی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے کیچ کے علاقہ ہوشاپ سے نورجان نامی خاتون کو جبری گمشدگی کے بعد خودکش حملہ آور ہونے کا الزام لگاکر سی ٹی ڈی کے زریعے ان کی گرفتاری ظاہر کی،

اس اغوا کے خلاف چار دنوں سے ایم ایٹ شاہراہ سی پیک کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے

اور وہاں شاہراہ پر خیمہ لگاکر لوگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز