دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںخیبر میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایف سی اہلکار زخمی

خیبر میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایف سی اہلکار زخمی

پشاور (ہمگام نیوز) خیبرمیں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق کاکا خیل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پرفائرنگ کی جس میں فرنٹئیرکور کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

 

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

 

واضح رہے کہ زخمی اہلکار پولیو ٹیم کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز