چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںکوہلو: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سسر کے ساتھ مل کر شوہر...

کوہلو: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سسر کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا ہے

 

کوہلو (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو میں بیوی نے سسر اور سالہ کے ساتھ مل کر لیویز دفعدار میاں خان مری کو نیند کی حالت میں بجلی کی کرنٹ لگا کر قتل کردیا ہے پولیس نے بیوی سمیت سسر کو گرفتاری کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل رسی اور بجلی کے تاریں بھی پولیس کے قبضے میں ہے دوسری طرف پولیس تفتیشی کے دوران لیویز اہلکار کی قتل میں ملوث بیوی نے اعتراف جرم قبول کرلیا ہے، یاد رہے اس سے قبل بتایا جا رہا تھا کہ مقتولہ کو بجلی کی کرنٹ حادثاتی طور پر لگی ہے تاہم کیس میں نئی پیش رفت کے بعد بیوی اور سسر قتل میں ملوث نکلی اور بیوی نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف جرم میں کرلیا ہے، بھائی کی مدعیت میں بیوی، سسر اور سالہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز