جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںایران کل ایک اور بلوچ قیدی کو جیرفت جیل میں پھانسی دے...

ایران کل ایک اور بلوچ قیدی کو جیرفت جیل میں پھانسی دے گا

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 12 جون کو قتل کے الزام میں ایک قیدی جسے پہلے انتقامی کارروائی کی سزا سنائی جا چکی تھی، اپنی سزا پوری کرنے کے لیے جیرفت جیل کی قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق قابض ایران نے ایک بلوچ قیدی بنام 40 سالہ محمد ھیجوان جیرفت کے جیل میں پھانسی دے گا اور آج اسے جیل کے قید تنہائی میں جیل حکام نے منتقل کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی باقی سزا پوری کر سکے ـ مزکورہ قیدی جیرفت شہر کے گاؤں اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 

محمد کو مبینہ طور پر 2019 کے آخر میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیرفت جیل میں قید ہے۔

 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایک باخبر ذرائع کے مطابق ایران نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کل 20 بلوچوں کو اب تک پھانسی دی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز