دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںمقتول رحمدل کے چار نامزد ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

مقتول رحمدل کے چار نامزد ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

جھاؤ ( ہمگام نیوز) آواران کے علاقے جھاؤ سے 13 جون 2022 کی رات  جھاؤ پیردان کے رہائشی رحمدل ولد بارو کو  پہلے سے گھات لگائے بیٹھے چھ چاقو بردار افراد نے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر حملے کرتے ھوئے چاقوں اور لاٹھیوں کے زریعے کافی مار پیٹھ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد اور گہرے زخموں کی وجہ سے  مقتول رحمدل زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے چل بسے۔ اور اسی حملہ آواروں نے مقتول کی لاش کو رات کی تاریکی میں اٹھاتے ھوئے جھاؤ غریب آباد کے آبی ڈیم پر پھینکنے کے بعد فرار ھو گیئے اور اگلے روز انتظامیہ اطلاع ملنے پر لاش کو اپنے تحویل میں لیتے ھوئے اسپیتال منتقلی کے بعد ورثا کے حوالے کیۓ مقتول کی تدفین کے بعد رشتہ داروں نے بدل ولد لعلو شکرولد بدل دلجان ولد بائیاں اور بابل ولد بائیاں کے نام پر ایف آئی آر درج کیا تو گزشتہ روز ایس ایچ او جھاؤ محمدجان ساسولی نے بھاری پولیس نفری کے ساتھ نامزد ملزم بدل ولد لعلو کے گھر پر چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ملزم بدل ولد لعلو بیٹے سمیت دو بھتجوں کی ہمرائی میں گرفتار ھوئے  اور اسی دوران ملزمان کے گھر سے ایک کلاشنکوف سمیت دیگر دو روایتی ریفل برآمد ھوئے۔ اور دو دیگر ملزم فرار ھونے میں کامیاب رہے  ان دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس انٹیلیجنس بیس پر  چھاپہ مار کاروائی کررہے ہیں۔ درجہ بالا گرفتار ملزمان  کو ایس ایچ او جھاؤ نے تفتیش کے بعد  سنٹرل جیل گڈانی منتقل کردی ہے ملزم بدل ولد لعلو کی طبعیت پولیس ریمانڈ سے کافی دگر گوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز