چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںراسک سے تعلق رکھنے والی منیرہ تاجداری نے الیکٹرانک مواد کی تیاری...

راسک سے تعلق رکھنے والی منیرہ تاجداری نے الیکٹرانک مواد کی تیاری میں ایران بھر میں پہلا درجہ حاصل کر لیا

 

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کی ایک کامیاب اور محنتی بلوچ ٹیچر محترمہ منیرہ تاجداری نے ایک بار پھر بلوچستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

الیکٹرانک مواد کی تیاری کے دسویں ایرانی قومی میلے میں خاص طور پر پورے ایران کے اساتذہ کے لیے محترمہ تاجداری کی کوششوں سے روسک کے شہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کہا جاتا ہے کہ اس میلے میں تقریباً 11,500 افراد نے شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی محترمہ تاجداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچ خواتین کو میدان دینے سے وہ بلوچستان کے مضافات میں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ثابت کر سکتی ہیں۔
اس مقابلے میں جو کہ ایران کے تمام اساتذہ کے درمیان مقابلہ تھا، تمام سطحوں کی تعلیمی شخصیات موجود تھیں ۔

واضح رہے کہ محترمہ تاجداری نے اس میلے میں تقریباً ایک سو بیس الیکٹرانک مواد تیار کرکے پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز