یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںتربت, جبری لاپتہ طلباء کے لواحقین کا سی پیک روڈ پر احتجاجی...

تربت, جبری لاپتہ طلباء کے لواحقین کا سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنا

 

 

تربت ( ہمگام نیوز) طلباء کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے سی پیک روڈ ڈی بلوچ کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق طالب علم نعیم رحمت ساکن شاپک لو 17 مارچ 2022 ء اور شفیق ولد دلدار سکند شاہ آباد آپسر کو 7 مارچ 2022 ء کو لاپت لیا گیا تھا اس کے علاوہ دیگر نوجوان لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کیلئے انتظامی افسران نے ملاقاتوں کے دوران کچھ دنوں کی مہلت مانگی تھی مگر ملت گزرنے کے باوجود ان کی بازیابی کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کے خلاف آج لواحقین نے تربت ڈی بلوچ کے مقام پر احتجاجا تربت ٹو گوادر اور کراچی شاہراہ پر احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا شروع کردی ہے۔
احتجاجی مظاہرین کے مطابق جبری لاپتہ افراد کی رہائی تک تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز