دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی مرصاد فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری شہید دوسرا زخمی

قابض ایرانی مرصاد فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری شہید دوسرا زخمی

 

زاہدان ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 28 جون کو شمالی بلوچستان کے علاقے سال آباد چوکی پر قابض ایرانی مرصاد فورسز کے تعاقب میں ایک بلوچ تیلکش/ فیول آریٹر کا گاڑی الٹ گیا جس سے ایک بلوچ تیلکش شہری جامبحق ایک زخمی ہوا ـ

ذرائع نے زخمی شہری “علی سرگزی” کی شناخت بتائی ہے اور علی کے چھوٹے بھائی جس کی عمر تقریباً گیارہ سال تھی اور جو اس واقعے میں جان کی بازی ہار گیا، کی صحیح شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ علی کی گاڑی کا تعاقب قابض مرصاد فورسز کی ایک گشتی گاڑی جو سال آباد چوکی سے گزرتے ہوئے تربت-حیدریہ سے صفیدابہ محور پر کچی سڑک سے گزر رہی تھی، کیا گیا ـ

اس حادثے میں علی سرگزی کے ہاتھ، پاؤں اور چہرے جھلس گئے ہیں اور دوسرے ہاتھ میں فریکچر ہوا۔ جبکہ اس کے چھوٹے بھائی کو بھی شدید زخم آگیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ ہوئے چل بسے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز