دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپنجگور میں اے این ایف کے کیمپ پر دستی بموں سے حملہ...

پنجگور میں اے این ایف کے کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پنجگور میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے ضلع پنجگور  کے مین بازار میں جاوید چوک کے قریب اینٹی نارکو ٹیکس فورس (اے این ایف) کے کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ دستی بم کیمپ کے اندر گرئے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز