شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںسیریک بندرگاہ پر ماہی گیری کے کشتی میں آتشزدگی

سیریک بندرگاہ پر ماہی گیری کے کشتی میں آتشزدگی

 

سیریک ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق منگل 28 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر سیریک بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے والے ماہی گیری کے ایک کشتی میں آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کشتی کی مرمت کی جارہی تھی اور آگ لگنے کے وقت اندر کوئی نہیں تھا اور تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ـ
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی ناصر داد محمد زرھی کا ہے۔

اطلاع ملنے تک آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم اس کے مالک کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نقصانات اور اسی طرح کے واقعات سیریک بندرگاہ میں کئی بار پیش آتے ہیں، جب کہ متعلقہ حکام نے فروری 2020 میں اعلان کیا تھا کہ اس بندرگاہ کو آگ بجھانے آلات کے نظام سے لیس کیا جائے گا لیکن اس پر ابھی تک کوئی عملی کام سامنے نہیں آیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز