جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںسومالیہ کے آزادی کے دن کی مناسبت سے ایف بی ایم کی...

سومالیہ کے آزادی کے دن کی مناسبت سے ایف بی ایم کی شرکت

 

موغادیشو ( ہمگام نیوز) سومالیہ کے قومی دن 1 جولائی کو سومالیہ کے علاوہ مختلف ملکوں میں منایا گیا اسی طرح فن لیڈ کے شہر پونکاریو میں بھی سومالیہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے آزادی کا دن منایا اور فری بلوچستان موومنٹ کے صادق رئیسانی ایڈوکیٹ کو بھی مہمان کے طور پر مدھو کیا گیا تھا اورانہوں نے اپنے خطاب میں سومالیہ کے عوام کو بلوچ قوم کی طرف سے ان کے آزادی کے دن پر مبارک باد دی صومالیہ کا یوم آزادی ایک قومی دن کے طور پر ہر سال 1 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ تاریخ 1 جولائی 1960 کو اطالوی صومالی لینڈ اور برطانوی صومالی لینڈ کے ٹرسٹ ٹیریٹری کے اتحاد کا جشن مناتی ہے جس نے صومالی جمہوریہ تشکیل دیا۔ اس کے بعد عبداللہ عیسیٰ اور محمد حاجی ابراہیم ایگل اور ٹرسٹی شپ اور پروٹوٹریٹ حکومتوں کے دیگر اراکین کے ذریعے ایک حکومت قائم کی گئی،

جس میں صومالیہ ایکٹ آف یونین کے اسپیکر عبدالقادر محمد عدن صومالی قومی اسمبلی کے اور عبداللہ عثمان صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔

صومالی جمہوریہ، 20 جولائی، 1961 کو ایک اور مقبول ریفرنڈم کے ذریعے، صومالیہ کے لوگوں نے ایک نئے آئین کی توثیق کی، جو اس سے پہلے 1960 میں تیار کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ اس نے اپنے خطاب میں کہا کہ فری بلوچستان موومنٹ بلوچ رہنما حیربیار مری کی صدارت میں مقبوضہ بلوچستان اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بلوچ قومی جدوجہد آزادی کی تحریک کے حوالے سے دنیا میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں ،

صادق رئیسانی نے بلوچستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور ایران کے بلوچ نسل کشی اور چائنا کے خطے پر اثر رسوخ پر توجہ دلائی کہ دنیا بلوچ نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جس طرح دنیا کے دوسرے ممالک آزادی سے رہتے ہوئے اپنی آزادی کا دن مناتے ہیں ، بلوچ قوم کا بھی حق بنتا ہے کہ اس کی چھینی ہوئی آزادی کے لیے اقوام عالم اپنی اواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز