چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںژوب : مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 مسافر جاں بحق

ژوب : مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 مسافر جاں بحق

ژوب ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافرکوچ کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سر کے قریب پیش ٓایا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبر پختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سےکوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اوربہتر ین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز