شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںریاستی ایجنٹ قاضی ارشاد کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی...

ریاستی ایجنٹ قاضی ارشاد کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پنجگور میں ریاستی اہم ایجنٹ قاضی ارشاد کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ قاضی ارشاد پنجگور میں ریاستی سربراہی میں بلوچوں کی قتل عام، چوری ، ڈکیتی ، عام لوگوں کو تنگ کرنے اور کئی سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ آج پنجگور میں سرمچاروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا ۔ وہ ریاست کا ایک اہم مہرہ اور اپنی ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ تھا۔ بلوچ جہد کاروں کی مخبری و شہادت سمیت کئی فوجی آپریشنوں میں قاضی ارشاد اور اس کا گروہ براہ راست قابض ریاستی فورسز کے ساتھ رہا ہے، قاضی ارشاد ڈیتھ اسکواڈ کے دوسرے کارندے بھی سرمچاروں کے نشانے پر ہیں،قوم سے اپیل ہے کہ اس طرح کے معروف ریاستی ایجنٹوں،ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں اور ریاستی فورسز سے دور رہیں ،سرمچار کہیں اور کسی وقت بھی ان پر حملہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز