سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجھاؤ میں موبائل فون ٹاور اڑاکر مشنیری جلادیا . بی ایل ایف

جھاؤ میں موبائل فون ٹاور اڑاکر مشنیری جلادیا . بی ایل ایف

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے 9جولائی کی رات ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے بگاڑی زیلگ میں موبائل فون ٹاورکو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے یو فون کمپنی کی موبائل فون ٹاور کو دھماکا خیزمواد سے اڑا دینے کے بعدٹاور سے منسلک دیگر مشینریز کوبھی آگ لگادی ۔ انھوں نے کہاکہ قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہا ہے۔ ہم قابض ریاست کے ان ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ایسے تمام سامراجی منصوبے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ ترجما ن نےکہاکہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز