شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںدزاپ میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

دزاپ میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

 

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام 15 جولائی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/ زاہدان کے محلہ شیرآباد میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔ اس شہری کی شناخت “گل احمد” کے نام سے ہوئی ہے جو شیرآباد دزاپ محلے کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ گل احمد قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ ل سے زخمی ہوا تھا تاہم زخموں کی شدت کے باعث وہ زاہدان کے خاتم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
قابض ایرانی فورسز کی جانب سے اس شہری کی جانب براہ راست فائرنگ کی اصل وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں، تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد قابض فورسز کے کئی اہلکار ہسپتال کے باہر نمودار بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ہر سال قابض ایرانی آرمی سمیت دیگر فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جانبحق اور زخمی ہو جاتے ہیں اور عدالتی نظام ان ماورائے قانون اقدامات کے حوالے سے خاموش ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز