چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابہار شہر میں ایک حاملہ بلوچ خاتون کو مسلح ڈاکوؤں نے سرد ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 جولائی کی شام کو چابہار میں ایک حاملہ بلوچ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ اس خاتون شہری کی شناخت چابہار شہر کے گاؤں صدیقزہی سے تعلق رکھنے والی “طاہرہ آہون” بنت نور محند ہے ـ
ایک باخبر ذریعے نے بتایا: “اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد، اس خاتون نے پڑوسی کے گھر جانے کا ارادہ کیا، لیکن گلی میں موجود ڈاکوؤں نے اسے پکڑ کر ایک زیر تعمیر مکان میں لے گئے۔ ڈاکوؤں نے اس کا سونا اور زیورات چرانے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اس کی مزاحمت کا سامنا کیا اور اسے پیٹ اور پہلو میں متعدد وار چاقو سے کرکے قتل کردیا۔”
رپورٹ کے مطابق اس بلوچ خاتون کی لاش اگلے روز 14 جولائی کی صبح 5 بجے زیر تعمیر مکان کے مالک نے برآمد کرکے ہسپتال پہنچا دیا ـ