یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںچاغی واقعہ بلوچ ننگ وناموس پر حملہ ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ 

چاغی واقعہ بلوچ ننگ وناموس پر حملہ ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ریاستی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے معصوم بلوچوں کے ساتھ مظالم اور جنسی حراسان کر نے کی عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فوج اور اس کے حواری بلوچوں کی غیرت اور ننگ و ناموس پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے علاقے چھتر کے رہائشی غلام محمد کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس اور دل دہلانے والی داستان سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پاکستانی آلہ کار ڈیتھ اسکواڈ کس طرح بلوچ کی ننگ وناموس کو پامال کررہے ہیں۔ غلام محمد نے آج پریس کلب کوئٹہ میں رو روکر بتایا کہ ریاستی حمایت یافتہ بااثر شخص اپنے کارندوں کے ساتھ شراب کی بوتل لے کر اس کے گھر پر باربارحملہ آور ہوکر اس کی سات آٹھ سالہ لڑکی سے زبردستی شادی کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے اس کی شناخت بھی کی ہے جس کا نام ثاقب ولد میر عبدالخالق ہے جو حاجی نورمحمد کا بھتیجا ہے اور سرکاری گارڈز یعنی ریاستی سیکورٹی میں ایسی کرتوت کر رہا ہے۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا کہ بے شک وہ اپنے خاندان کے ہمراہ رات کی تاریکی میں فرار ہوکر کوئٹہ ضرور پہنچے ہیں لیکن بلوچ قوم ہونے کے ناطے  اسے یہاں انصاف کی امید نہیں ہے مگر بلوچ قوم ان کے ساتھ ہے کیونکہ بلوچ نے ظلم برداشت کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  کوئٹہ میں کئی بلوچ خاندان انصاف کیلئے سالوں سے احتجاج پر ہیں  لیکن انصاف دور کی بات انہیں بھی احتجاج ختم کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بی این ایم چئیرمین نے کہا کہ غلام محمد اور اس کی چھوٹی بچی کے ساتھ رونما ہونے والا واقعہ نہایت ہی دلخراش ہے۔ ایسی مجرموں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔ کمسن بچی کے ساتھ شادی کی دھمکی اور زبردستی اغوا کرنے کی کوشش ناقابل برداشت ہے۔ یہ ایک غیر انسانی عمل ہے۔ اس کی مثال فرسودہ قرون وسطی کی معاشروں میں نہیں ملتی ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز