جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے طالب علموں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش ہے...

بلوچستان کے طالب علموں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش ہے ،بی ایس اے سی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ حکومت ادارے سے مافیا اور اس کے حمایتی عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کرے تاکہ ادارے کی ساخت مکمل بحال ہوسکے بلوچستان کے اس قدیم اور اعلی تعلیمی ادارے کو کرپٹ مافیا کی جانب سے یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ بلوچستان کے طالب علموں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش ہے بلوچستان کا یہ عظیم ادارہ کء عرصے سے بلوچستان کو تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان مختلف شعباجات سے فارغ التحصیل کررہا ہے لیکن کرپٹ مافیا اسے اپنا ذریعہ معاش بنانے کے چکر میں ہیں اس لیے ادارے میں اصلاحات کے خلاف ایک غیر فطری اتحاد بناکر انتظامی معاملات میں براہراست مداخلت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان بھر کے طلباء و طالبات امتحانات کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہیں ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو بار بار ادارے میں کالی بیڑیوں کی جانب توجہ مبذول کرایا گیا لیکن ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچی ہے ترجمان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی حکومت سے اس معاملے میں تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اب تک پیش رفت نہیں کی گئی جس کا فائدہ اٹھا کر کرپٹ مافیا اپنے ناجائز مطالبات کے لیئے ادارے کے تمام اسٹوڈنٹس کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا ادارے کو مزید نقصانات سے بچانے اور اس کی ساخت کو بحال کرنے کے لیئے انتظامیہ سب سے پہلے اپنے اندر تعلیم دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور تحقیقاتی کمیٹی کو حتمی شکل دیکر کارروائی کا آغاز کرے تاکہ بلوچستان کے عوام کے سامنے کرپٹ مافیا کا اصل چہرہ نمودار ہوسکے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امتحانات کے حوالے سے جتنے بھی اصلاحات کئے گئے ہیں وہ سب قابل ستائش ہیں لیکن سب سے پہلے ادارے کے اکیڈمک سال میں اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کی مکمل حاضری، کلاسز میں کورس کو مکمل پڑھانے، امتحانات سے قبل اسٹوڈنٹس کی مکمل تیاری کروانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ادارے کا تعلیمی نظام اپنے اصل صورت میں بحال ہوسکے کرپٹ مافیا اور بھتہ خوروں کے لیے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنانی ہوگی بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ادارے کی موجودہ صورتحال پر تمام اسٹیک ہولڑز اور ذمہ دار حلقوں سے رابطے میں ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ادارے کے تعلیمی نظام کو بحال کرکے بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز