جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے ڈاکٹرز کے ساتھ ادارے کا رویہ انتہائی نامناسب ہے .بلوچ...

بلوچستان کے ڈاکٹرز کے ساتھ ادارے کا رویہ انتہائی نامناسب ہے .بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بلوچستان کے حوالے سے جاری اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی بلوچستان کے ڈاکٹرز کے ساتھ ادارے کا رویہ انتہائی نامناسب ہے بلوچستان کے ڈاکٹروں کی درخواستیں مہینوں مہینوں تک پڑی رہتی ہیں لیکن ان پر کاروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے بلوچستان کے ڈاکٹرز کئ اداروں میں اپنے مکمل کوائف جمع کرنے سے رہ جاتے ہیں ادارے کو براہراست بل واسطہ اور بلا تعطل ان مسائل پر توجہ دلایا گیا ہے لیکن پی ایم ڈی سی کے روئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی حکومت بلوچستان خاص کر محکمہ صحت پی ایم ڈی سی کی اس سست روی کا نوٹس لے کر ادارے سے جواب طلب کرے تاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے مسائل حل ہوسکیں۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جنرل کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کے حوالے سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اسے فورم مسترد کرتی ہے حکومت فوری طور پر اس نوٹیفکیشن کو واپس لے، تمام کیڈرز کے حوالے سے پالیسی واضح ہے مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا ہے جو کہ۔کرپشن کے زمرے میں آتا ہے لہذا حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے
یہ بھی پڑھیں

فیچرز