دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںربچ زرآباد ندی سے 12 روز تک لاپتہ یاسین نہنگی کی لاش...

ربچ زرآباد ندی سے 12 روز تک لاپتہ یاسین نہنگی کی لاش برآمد

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعرات 21 جولائی 2022 کو زرآباد سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش 12 دن کے لاپتہ ہونے کے بعد دریائے ربچ زرآباد سے برآمد ہوئی۔

فرہاد چابہار اکیڈمی فٹ بال ٹیم کا رکن یاسین نہنگی ولد خیر محمد 10 جولائی بروز اتوار کو زرآباد شہر کے رباچ ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔

یہ نوجوان دو دیگر دوستوں کے ساتھ ربچ ندی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پانی کا بہاؤ بڑھنے سے وہ ڈوب گئے ـ

رپورٹ کے مطابق زرآباد کے لوگ کم سہولیات کے ساتھ دریائے ربچ کا رخ تبدیل کرکے یاسین کی لاش کی تلاش کرتے رہے۔ یاسین کی لاش کی تلاش کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے کے باوجود زرآباد کے لوگ مایوس نہیں ہوئے اور تلاش کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس کے علاوہ آبادان سے “عدنان مطوری” اپنے تربیت یافتہ کتے کے ساتھ زرآباد آیا، جس نے یاسین کی لاش کی تلاش کے لیے میٹروپول آبادان کی موجودگی میں لاش کی تلاشی مدد دی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز