کوئٹہ (ہمگام نیوز ) گزشتہ دن قمبرانی روڈ پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والا سکیورٹی فورسز اہلکار جاوید اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، وہ سی ایم ایچ شال میں زیر علاج تھے۔
ادھر گوادر سےبپولیس کے مطابق جیونی میں گرلز مڈل اسکول کے قریب ریموٹ بم دھماکا ہواہے ۔
دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔