یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںبیرجند جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی...

بیرجند جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

بیرجند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 21 جولائی کو فجر کے وقت بیرجند جیل میں قید دو اور بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر جیل کے حکام نے عمل درآمد کیا۔

ان قیدیوں کی شناخت 38 سالہ ذبیح اللہ براہوئی ولد رمضان ساکن لوٹگ گاؤں، نصر آباد (زابل) اور 41 سالہ “عبدالواحد کنبرزہی ولد ابراہیم ساکن زاہدان کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان دونوں قیدیوں کو 2020 میں بیرجند میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسی شہر کی انقلابی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ عبدالواحد کے بھائی عبدالحمید کمبرزہی کو قتل کے جرم میں 9 سال قید کاٹنے کے بعد تقریباً ایک سال قبل 26 جون 2021 کو زاہداب سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

دو روز قبل ان دونوں قیدیوں کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا اور گزشتہ روز پھانسی سے قبل ان کے اہل خانہ نے ان سے آخری ملاقات کرائی گئی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز