چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںہمیں اتحاد کے لیے عملی اقدام اٹھانا چاہیے۔ واحد کمبر بلوچ

ہمیں اتحاد کے لیے عملی اقدام اٹھانا چاہیے۔ واحد کمبر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے اپنے بیان میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحاد کے بارے میں محض بیان بازیوں سے نکل کر عملی قدم اٹھانا چاہیے۔ہم سب عرصہ دارز سے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ ایک ہی نظریے اور مقصد سے جڑے افراد اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے اب وقت ہے کہ ہم اس پر طریقہ ہائے کار وضع کرکے قوم کے سامنے پیش کریں محض بیانات سے اتحاد ہوتا نظر نہیں آتا۔

انھوں نے زور دیا کہ اتحاد بلوچ قوم کی ضرورت ہے اس پر عمل ہونا چاہیے لیکن اتحاد سے پہلے سوال یہ بنتا ہے کہ اس اتحاد کے اعراض و مقاصد کیا ہیں اور کس بنیاد پر اتحاد ہونا چاہیے۔میری تمام قوم دوست جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم سوال پر اکھٹے ہوں اور اپنا لائحہ عمل طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز