پنجشنبه, دسمبر 5, 2024
Homeخبریںیوکرین کو مزید اسلحہ دینے سے امریکی دفاعی ضروریات متاثر نہیں ہوں...

یوکرین کو مزید اسلحہ دینے سے امریکی دفاعی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی: پینٹا گون

واشنگٹن (ہمگام نیوز) پینٹا گون نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا کی طرف سے روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین کو اسلحے کی مزید فراہمی سے اپنے دفاع کے لیے اسلحہ کے مطلوب ضروری ذخائرمیں کمی آجائے گی۔

پینٹاگون کے اس بیان سے پہلے جمعہ کے روز قومی سلامتی کونسل کے امریکی ترجمان ‘جان کربی’ نے یوکرین کے لیے اسلحے کے حوالے سے نئے امریکی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے اب تک امریکا یوکرین کو آٹھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار دے چکا ہے۔

اس پس منظر میں کہ جب امریکا اتنا زیادہ اسلحہ یوکرین کو دے چکا ہے آیا اس سے امریکا کے اپنے دفاع کے لیے اسلحے کی ضروریات تو متاثر نہیں ہوں گی؟ اخبار نویسوں کی طرف سے پوچھے گئے اس سوال پر سینئیر فوجی افسر نے جواب دیا کہ ‘ ہمیں امریکی فوج کو اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔’

اس امریکی فوجی افسر نے کہا ‘جب بھی ہم کوئی ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اپنی تمام فوجی ضروریات کو پہلے سامنے رکھتے ہیں۔ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس سے ہمارے لیے کوئی ‘رسک’ تو نہیں پیدا ہوجائے گا۔ ‘

پینٹاگون کے افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ‘پینٹا گون اس بات کا کافی وقت تک جائزہ لیتا ہے کہ ہمیں سب سے پہلے اپنی سرزمین کو محفوظ رکھنے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، ہم اس بارے میں بہت زیادہ سنجیدگی سے معاملات کو دیکھتے ہیں اور پھر کوئی اور فیصلہ کرتے ہیں۔’

فون کال پر صحافیوں کے مزید سوال کا جواب دیتے ہوئے اس فوجی افسر نے کہا ‘ بہت سی کوشش جاری ہے کہ امریکا یوکرین کی مدد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری آلات کی پیداوار جاری رکھے مگر اپنی ضروریات کو پہلے دیکھا جاتا ہے۔’

اب تک امریکا نے یوکرین کو ‘ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ‘ (HIMARS)، ملٹی پل لانچ راکٹ راکٹ سسٹم (MLRS)، اینٹی ٹینک سسٹم، اور اینٹی ائیر کرافٹ سٹنگر میزائل دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرونز بھی دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز