دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبلوچستان ، بارشوں سے مزید 2 افراد کے جانحبق ہونے کی تصدیق

بلوچستان ، بارشوں سے مزید 2 افراد کے جانحبق ہونے کی تصدیق

کوئٹہ (ہمگـام نیوز) بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید دو اموات کی تصدیق ہوگئی ہے مجموعی تعداد 166 ہو گئی ہے ـ

محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوشکی میں ایک بچے جبکہ کیچ میں ایک شخص کی سیلاب اور بارشوں کے باعث ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 166 ہے ـ

جبکہ زخمیوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کل 15337 مکانات کو نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3872 مکمل جبکہ 11465 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زرعی زمین متاثر ، 23 ہزار 13 مویشی ہلاک 16 پل اور 670 کلو میٹر سرکیں بھی متاثر ہوچکی ہیں ـ

رپورٹ کے مطابق لسبیلہ اور جھل مگسی میں ریلین آپریشن جاری ہے جبکہ ہرنائی کے لئے 100 پیکٹ راشن اور 100 خیمے روانہ کر دئیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز