سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںبلوچستان ، سیلاب بارشوں سے مزید 4 افراد کے جاں نعت ہونے...

بلوچستان ، سیلاب بارشوں سے مزید 4 افراد کے جاں نعت ہونے کی تصدیق

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 170 جبکہ اب تک بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش و سیلاب سے مزید 4 افراد جاں بحق ،ہوئے ہیں اموات کی تعداد 170 جن میں 72 مرد 43 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ،

رپورٹ کے مطابق اموات بولان ، کوئٹہ ، ژوب ، دکی ، خضدار ، کوہلو کیچ ، مستونگ ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، لسبیلہ اور سبی سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی ہے جبکہ اس دوران شدید بارش اور سیلاب سے حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک سیلابی صوتحال سے مجموعی طور پر 15 ہزار 337 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے اور 670 کلومیٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں ، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں ۔

 

جبکہ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر فصلیں ، سولر پلیٹس ، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا کھڑی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز