شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںاسرائیل نے غزہ پر زیادہ بڑے حملے کا اعلان کر دیا

اسرائیل نے غزہ پر زیادہ بڑے حملے کا اعلان کر دیا

تل ابیب ( ہمگام نیوز) اسرائیلی فوج کا نیا اعلان جنگ ، ساڑھے آٹھ بجے کی جنگ بندی کے نفاذ کے فوری بعد سامنے آگیا ـ
اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں اتوار کے رات ساڑھے آٹھ بجے سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ پر ایک ایک زیادہ بڑا حملہ کرنے والی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے اس امکانی بڑے حملے کو وسیع دائرے میں غزہ کے عسکریت پسندوں پر حملے کا نام دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے اس بیان سے ذراہی پہلے اسرائیل نے اپنی طرف داغے گئے راکٹوں کا جواب دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے 8،33 منٹ پر رات کو دیے گئے ایک مختصر بیان میں کیا ہے کہ فوج وسیع اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی جہاد گروپ کو غزہ میں نشانہ بنائے گی۔’

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی سے قبل حتیٰ کہ آٹھ بج کر انتیس منٹ پر بھی اپنے ہاں راکٹ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ واضح رہے اسرائیلی فوج کا یہ بیان اسرائیل اور اسلامی جہاد گروپ کے درمیان اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہونے والی والی جنگ بندی کے ساتھ ہی سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز