سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںمستونگ، کرسچن کالونی میں فائرنگ، سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی...

مستونگ، کرسچن کالونی میں فائرنگ، سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی قتل

مستونگ ( ہمگام نیوز)بلوچستان کے شہر مستونگ کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بس ۔
پولیس کے مطابق ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا تھا ۔ تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں م کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز منگل 9 اگست کو چل بسے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول کی میت مستونگ منتقل کر دی گئی ہے ، جب کہ فائرنگ سے زخمی 4 بچے تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز