سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںبیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بیرجند ( ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 17 اگست کو فجر کے وقت بیرجند جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جسے دو روز قبل اس جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

رسانک نیوز کے ذریعے اس بلوچ شہری “محی الدین دامنی ولد نبی بخش کے نام سے شناخت کی گئی ہے جوکہ زھک شہر کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ محی الدین کو پولیس نے تقریباً دو سال قبل سربیشہ شہر سے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ بیرجند جیل میں ہے۔

اس قیدی کی جیل قرنطینہ میں منتقلی کے بعد اسی دن کی شام اس قیدی کے اہل خانہ جیل گئے لیکن حکام نے انہیں جیل میں داخل ہونے اور محی الدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

اس شہری کو پھانسی دی گئی ہے جبکہ جیل حکام نے اس قیدی کے اہل خانہ کو اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس پھانسی کا کوئی حکم نامہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محی الدین نے اپنی قید کے دو سال گزارنے کے باوجود اپنے خاندان کی مالی معذوری کی وجہ سے ایک بار بھی اپنے اہل خانہ سے ملاقات نہیں کی۔ جبکہ یہ شہری شادی شدہ ہے اور اس کے چار چھوٹے بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز