سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمہگس میں قابض ایرانی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک بلوچ شہید...

مہگس میں قابض ایرانی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک بلوچ شہید دوسرا گرفتار

مہگس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کی شام کو قابض ایرانک پولیس فورسز کی جانب سے مہگس شہر میں چند بلوچ شہریوں کی طرف فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

بلوچ شہری “عبدالسلام آزادی” ولد زینب کی شناخت مہگس کاؤنٹی کے گاوں کوران سے بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ کے بعد عبدالسلام کے بھائی محمد اپنے بھائی کا حال معلوم کرنے ہیڈ کوارٹر گئے۔

محمد کے پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے پیش ہونے کے بعد اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

اطلاع موصول ہونے تک اس جھڑپ کی وجہ اور زخمی اہلکار کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز