سیریک (ہمگام نیوز) ایک بلوچ شہری جسے قابض ایرانی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس ایجنٹوں نے تقریباً تین ماہ قبل سیریک شہر سے گرفتار کیا تھا، تاحال اس کی قسمت اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ شہری جسے قابض ایرانی IRGC انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا، ابھی تک حراست میں ہے اور نامعلوم مقام پر ہے۔
اس بلوچ شہری کی شناخت موسیٰ امیری ولد علی بتائی جا رہی ہے جو سیریک شہر کے علاقے بمانی کے گاؤں لبنی سے ہے۔
کہا جاتا ہے کہ امیری کو پہلے بھی کئی بار آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔
ایک باخبر ذرائع نے بتایاکہ”موسی کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس اہلکاروں نے عدالتی حکم اور الزامات کی وضاحت کے بغیر گرفتار کیا تھا، اور اس کے خاندان کو یہ نہیں معلوم کہ اسے کہاں رکھا گیا ہے اور اس کے خلاف الزامات کیا ہیں۔”
واضح رہے کہ قابض ایران جب بھی کوئی بلوچ گرفتار کرتا ہے اگر اسے جیلوں میں پھانسی نہیں دیتا تو اسے خفیہ طور پر قتل کرتا ہے۔


