پسنی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں مسلح افراد نے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اس کے گھر کے سامنے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ـ
زرائع کے مطابق آج پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے مراد جان عثمان کو اسکے گھر کے سامنے سے اغواء کرکے لے گئے ،جس کے بعد انکے بارے میں کسی قسم کے معلومات نہیں مل پائے ہیں ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر کے سامنے سے مراد جان عثمان کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔
واضح رہے کہ مراد جان عثمان پسنی میں ایم آئی کا اہم کارکن اور ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں منشیات فروشی کا کام بھی کرتا ہے، مراد جان عثمان آزادی پسندوں کے نہ صرف خلاف ہے بلکہ وہ ہمیشہ ان کے تعاقب میں رہتا ہے ـ
کہا جاتا ہے مراد جان بلوچ آزادی پسندوں کی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کروانے اہم کردار ادا کر رہا ہے ـ