اوتھل ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق لسبیلہ میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات بیلہ کے نواحی علاقے محمودانی بٹ میں سیلاب زدگان کے کیمپ میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی ، دوسرے واقعے میں
زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان سے باتیں
کرنے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں آگ لگنے کے دوران کوئی مسافر بس میں سوار نہیں تھا، کوچ کے ڈرائیور اور کلینر نے کود کر
جان بچائی، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار بھی ایمبولنس کے ہمراہ فوری پہنچ گئے ۔ جب کہ اوتھل اور وندر میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجانے پہنچ گئیں ۔
لیکن کوچ چل کر خاکستر ہوگئی، مسافر کوچز میں ایرانی ڈیزل و پٹرول کی اسمگلنگ کے باعث آگ لگنے سے اب تک درجنوں مسافر جھلس
کر جاں بحق ہو چکے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے تاریخی
شهر بیلہ کے نواحی علاقے محمودانی بٹ میں سیلاب متاثرہ خاندان کے ٹینٹ میں آگ بھڑک اٹھی آگ میں جھلس کر ایک بچی جاں بحق
ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق بچی کی نعش اور زخمی شخص کو سول
اسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد نان کا سی کے مطابق آگ لینٹ کے اندر کھانا پکانے کے دوران لگی ۔ جب کہ دوسرے واقعے میں ضلع لسبیلہ
کیصدر مقام اوتھل سے تقریبا 20 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان سے باتیں
کرنے، ریسکیو ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے مسافر کوچ میں آگ
لگنے کے دوران کوئی مسافر بس میں سوار نہیں تھا، کوچ کے ڈرائیور اور
کلینڈر نے کود کر جان بچائی ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مسافر کوچ میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھا۔
جس کے باعث آگ لگی ۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد میونسپل کمیٹی اوتھل اور میونسپل کمیٹی وندر کے فائر بریگیڈرز گاڑیوں نیکوچ میں
لگی آگ پر قابو پالیا۔ لیکن تب تک کوچ جل کر خاکستر ہوگئی ۔
اس دوران مکران کوسٹل ہائی وے اور آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوکر رہ گئی ۔ اوتھل پولیس نے آرسی ڈی شاہراہ پر
ٹریفک بحال کرادیا جس سے ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔


