تمپ (ہمگام نیوز) کیچ کے علاقت تمپ میں بدھ کی رات قابض پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دلاور ولد نوربخش کو گرفتار کرنے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق دیگر نوجوانوں کو بھی قابض فورسز نے اٹھانے کی کوشش کی تاہم خواتین نے مزاحمت کرکے انہیں چھڑا لیا ۔
اس دوران قابض فورسز نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ بعد ازاں علاقہ مکین فورسز کے کیمپ جاکر سراپا احتجاج بنے تو انہیں فورسز نے یقین دلایا کہ وہ نوجوان کو انکے حوالے کریں گے ،مگر آخری اطلاع تک نوجوان بازیاب نہیں ہوسکاہے ۔


