سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںراسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری...

راسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے ایک بلوچ شہری کو دفتر میں طلب کیے جانے پر اسےگرفتار کر کے زاہدان لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے راسک میں ایک بلوچ شہری عبدالسلام زر کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

کہا جاتا ہے کہ محکمہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے زری کو فون پر طلب کیا اور اسے گرفتار کر کے زاہدان کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا۔

ایک باخبر ذریعہ نے بتایا ، زری ایک فیولر/تیلکش تھے اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔
اطلاع موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی گرفتاری کی وجہ، الزامات اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز