چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںحزب اللہ اور ایرانی ملیشیا شامی ٹھکانوں سے پیچھے ہٹ گئیں: اسرائیل

حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا شامی ٹھکانوں سے پیچھے ہٹ گئیں: اسرائیل

تل ابیب( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ اس نے حزب اللہ اور دیگر ایرانی دھڑوں کے شام کے مقامات سے انخلاء کا پتا چلایا ہے۔

اخبار’دی ٹائمز آف اسرائیل‘حالیہ ہفتوں میں ان ملیشیاؤں کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں ملیشیائیں پسپا ہونے پر مجبور ہیں۔

“میزائل فیکٹریاں”
یہ پیش رفت اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے گذشتہ پیر کے روز ایران پر شام میں فوجی مقامات کو میزائل فیکٹریوں میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

گینٹز نے کہا تھا کہ شام کی فوجی تنصیبات لبنانی حزب اللہ اور خطے میں موجود دیگر ایرانی دھڑوں کے لیے درست رہ نمائی والے میزائل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حال ہی میں یمن اور لبنان میں بھی جدید صنعتوں کی تعمیر شروع کی ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اسے روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شمال مغربی شام کے شہر مصیاف کے قریب سائنسی تحقیقی مرکز سمیت یہ مقامات خطے اور اسرائیل کے لیے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز