تربت ( ہمگام نیوز ) یونیورسٹی آف تربت کے افیلیئیشن کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارات فیکلٹی آف آرٹس ، سوشل سائنسزاینڈ ہیومنیٹیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نے کی ۔ اجلاس میں تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجز کی وزٹ رپورٹ پیش کی گئی ۔
فورم کے ارکان نے تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کا لجز میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیئے یونیورسٹی آف تربت کے افیلئییشن کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ۔
کمیٹی اجلاس کے ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ مکران ڈویژن کے مختلف کالجوں کے انسپکشن وزٹ کے دوران کمیٹی نے کچھ کالجوں میں تدریسی عملے ، کمپیوٹر اور سائنس مضامین کی لیبارٹریز کی کمی کی نشاندہی کی تھی ۔
اور ان کالجوں کی انتظامیہ کو تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کی خاطر ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانیکی تاکید کی گئی ہے ۔
کمیٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کالجوں میں تعلیمی معیار بہتری کی جانب گامزن ہے ۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے ساتھ پہلے سے الحاق شدہ اور ابھی تک الحاق کے منتظر کالجوں کے اے ڈی اور بی ایس پروگرامز کے نصاب کے معاملے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے اس معاملے کو مروجہ اصولوں کے مطابق نمٹایا گیا ۔
فورم کے ارکان نے کالجوں میں معیار تعلیم اور انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد بلوچ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کالجوں کی ضروریات کو پورا کر نے اور نصاب کے مواد اور مندرجات کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے کا عزم کیا ۔
انہوں نے تربیتی ورکشاپوں کے زریعے کالجوں کے تدریسی عملے کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر ناصر کیازئی ، رجسٹرار تربت یونیورسٹی گنگزار بلوچ ، ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر عدیل احمد ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ، ڈاکٹر ریاض احمد ، کنٹرولر امتحانات شکیل احد ، تمپ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر سربلند خان ، بی آر سی تربت کے پرنسپل پروفیسر داد اور مکران کے ڈویہ نل ڈائر یکٹر سکولز عبدالغفور دشتی نے میں شرکت کی ۔


