ایمسٹرڈم (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کا اجلاس سنگت احمد بلوچ کے کے زیر صدارت منعقد ہوا، جسمیں مہمان اور اعزازی مہمان فری بلوچستان موومنٹ کے نیشنل کونسل کے رکن عبیداللہ بلوچ اور مرکزی کیبنٹ کے رکن سنگت بییبگر بلوچ تھے. اجلاس میں سب سے پہلے بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اسکے بعد اجلاس کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع کی گئ.
پہلے ایجنڈے میں ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کا قیام عمل میں لایا گیا کہ جس میں باہمی صلاح مشورے سے ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کے آرگنائزر نعیم بلوچ، پریس آفیسر عبدالرزاق بلوچ اور کمیونیکیشن آفیسر سنگت اسد بلوچ کو نامزد کیا گیا جو کہ آئینی اعتبار سے ڈیڑھ سال پر مشتمل دورانیہ ہوگی.
اجلاس میں نیدرلینڈز برانچ کے قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی. اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیدرلینڈ برانچُ ایف بی ایم کو مظبوط کرنے اور ایف بی ایم کے پالئیسیوں کے مطابق نیدر لینڈ میں بلوچ قومئ جدوجہد آزادی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے گی


