نوشکی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق نوشکی شہر کلی مینگل کے رہائشی غلام نبی ولد غلام علی کو 22 ستمبر کو سہہ پہر کے وقت اسکے دکان واقع چکی مسجد روڈ نوشکی سے قابض پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
عین شاہدین کے مطابق غلام نبی جوکہ واشنگ مشین فریج وغیرہ کی مرمت کا کام کرتا ہے، کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں سے فون کال آرہے تھے جس کا ذکر اس نے لوگوں سے کیا۔ اس کو فون پر بتایا گیا کہ ہماری ایک مشین کی مرمت کرنی ہے ، جس کے بعد ایک موٹرسائیکل سوار خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے دکان سے انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ مشین بنوا کر واپس پہنچا دینگے ، لیکن نوجوان تاحال لاپتہ ہے ۔


