دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریں’’ جیکی آپ کہاں ہو؟‘‘ بوکھلائے بائیڈن لوگوں کے سامنے مری ہوئی...

’’ جیکی آپ کہاں ہو؟‘‘ بوکھلائے بائیڈن لوگوں کے سامنے مری ہوئی خاتون کا پوچھنے لگے

 

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر غائب دماغی کا مظاہرہ کردیا۔ اس مرتبہ قحط اور عالمی خوراک کے بحران پر ایک عالمی کانفرنس میں انہوں نے غلطی کر ڈالی۔

 

ڈیموکریٹک صدر نے کانگریس کے رکن جیکی والورسکی کے متعلق استفسار کرکے حاضرین کو اس لئے حیران و پریشان کردیا کہ جیکی گزشتہ ماہ 58 سال کی عمر میں ایک کار حادثہ میں وفات پاچکی ہیں۔

بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا ’’ جیکی، تم کہاں ہو، تم یہاں ہو؟‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’ مجھے لگتا ہے کہ وہ یہاں ہو گی ‘‘ ۔

 

خیال رہے یہ سب کسی لاعلمی کے باعث نہیں تھا کیونکہ ایک ہفتہ قبل ہی خود بائیڈن نے اپنے جاری بیان میں ریپبلکن سیاستدان جیکی کی وفات پر اظہار افسوس کیا تھا۔ انہوں نے اس وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور جیکی کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی تھی۔

 

وائٹ ہاؤس کی وضاحت

اس فحش غلطی پر بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے وضاحتی بیان جاری کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین ۔ پیئرے نے کہا کہ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے صدر بائیڈن الجھن کا شکار ہوگئے اور ان کے ذہن میں دوبارہ جیکی آگئی۔ الجھن کی کی وجہ یہ تھی کہ جیکی نے ہی اس تقریب کے انعقاد میں مدد کی تھی لہذا ان کا تصور صدر کے ذہن میں آگیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن ایک طرف اس ہفتہ کے آخر میں جیکی کے خاندان میں جا کر ان سے اظہار افسوس کا سوچ رہے تھے۔ دوسری طرف وہ کانگریس کے ان افراد اور ہیروز کا نام لینے کے متعلق سوچ رہے تھے جنہوں نے کانفرنس کے زیر بحث اہم مسئلہ پر کام کیا تھا۔ اسی سے الجھن پیدا ہوگئی اور انہوں نے غلطی سے جیکی کے متعلق سوال کرڈالا۔

 

انہوں نے کہا ایسے لمحات دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی پیش آ سکتے ہیں ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ذہن میں موجود لوگوں کے متعلق بات کر رہا ہوتا ہے۔

 

واضح رہے 79 سالہ امریکی صدر گزشتہ کئی مواقع پر بھی غائب دماغی کا مظاہرہ کرچکے۔ اس سے قبل وہ بعض عہدیداروں کے نام بھول گئے تھے۔

 

اسی کی ایک مثال گزشتہ برس امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر پیش آئی۔ آن لائن اجلاس جاری تھا۔ اس دوران انہیں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن کا نام بھول گیا اور انہوں نے کہا ’’ یہ آسٹریلیا سے ہمارے دوست ہیں‘‘۔

 

اسی موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا نام لیتے ہوئے انہوں نے نام کے پہلے حصہ بورس کا ہی تکلم کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز