دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان، 20 سے زائد مظاہرین شہید متعدد زخمی

زاہدان، 20 سے زائد مظاہرین شہید متعدد زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد قابض ایرانی حکومت کے خلاف شروع ہونے والے ریلی پر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 20 سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاع آ رہی ہیں جبکہ لاتعداد زخمی ہوئے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے قابض ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے شکار ہونے والے بلوچ لڑکی کے حق میں کرد خاتون مہسا امینی کی حکومتی قتل کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بلوچستان سمیت ایران دیگر شہروں اب تک جاری ہے ـ آج مرکزی شہر زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد شروع ہونے والی پر امن عوامی ریلی سپاہ پاسداران انقلابی گاڑز اور دیگر سیکورٹی اداروں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 20 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں سینکڑوں کی گرفتاری کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ـ
رپورٹ کے مطابق زاہدان اور گردونواح میں قابض ایرانی آرمی کی جنگی جہازیں فضا میں گشت کر رہی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز