لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے صدر اور بلوچ قوم دوست رہنماء حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قابض اور قاتل رجیم ایک دفعہ پھر ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں پر حملہ آور ہوا ہے اور درجنوں بلوچوں کو شہید کیا گیا۔
ٹویٹر لنک
The murderous #Iranian regime have struck again today, slaughtering dozens of innocent #Baloch, (in Iranian occupied Balochistan). This will forever be remembered as a black day. We, the Baloch, can't rely on others to liberate us. Now is the time to unite against the occupiers.
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) September 30, 2022
حیربیار مری نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واقعہ بلوچ تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ ہم بلوچ اپنی آزادی کے لئے کسی دوسری یا تیسری طاقت پر انحصار نہیں کرسکتے کہ وہ ہمیں آزادی دلوائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بلوچ قابضین کے خلاف متحد ہوکر اپنی جدوجہد آزادی کو آگے بڑھائیں۔