جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی تعداد چار ہوگئی

مشہد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حالوش نیوز ایجنسی سے رپورٹ ملی ہے کہ اتوار 2 اکتوبر کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں چار بلوچ قیدیوں کی سزائے موت دے دی گئی ہے ـ

ان پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی شناخت “آصف شیبک”، 20 سالہ “سعید شیبک” اور “رمضان مزارزی” بتائی گئی ہے، ان تینوں کا تعلق دزاپ (زاہدان) سے ہے اور مشہد کے رہائشی ہیں۔

اس سے قبل ان لوگوں میں سے ایک ’ عوض بیلرانی‘ کی شناخت کی گئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ ان چاروں قیدیوں کو منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز