دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںخیبر، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خطیب مسجد جانبحق 

خیبر، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خطیب مسجد جانبحق 

 

خیبر ( ہمگام نیوز ) خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 مقامی مسجد کے خطیب جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

 

تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جامع مسجد ابوبکر کے خطیب مولانا عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول نماز فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلے تھے ۔ گھر واپسی میں تاخیر ہوئی تو اہل خانہ نے خطیب مسجد کی تلاش شروع کی جس کے دوران مسجد کے قریب سے مولانا عبدالعزیز کی لاش مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز