دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںایران کی بہادر خواتین طاقتور پیغام دے رہی ہیں۔سابق امریکی صدر باراک...

ایران کی بہادر خواتین طاقتور پیغام دے رہی ہیں۔سابق امریکی صدر باراک اوباما

 

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک أوباما اور خاتون اول مشل أوباما نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باراک اوباما اور مشل اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کی خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے ایرانی خواتین کو اپنا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ لڑکیوں کے اس عالمی دن پر ہم ان بہادر ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی آواز سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ آپ ایک طاقتور پیغام دے رہی ہیں کہ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے ایرانی خواتین کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ یقیناً آنے والے دن مشکل ہونگے اور ہمارے دل ان لوگوں کے لئے دعاگو ہیں جنہوں نے ایران میں اپنے پیاروں کو المناک واقعات میں کھو دیا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل بالآخر ایران کی نوجوان خواتین اور لڑکیوں کا ہوگا جو خاموش رہنے سے انکار کر رہی ہیں انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ درحقیقت ہمت ماضی میں جوڑے رہنے سے نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی کرنے سے حاصل ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز