یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںلسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء کے جائز حقوق منوانے کیلئے یونیورسٹی میں کامیاب...

لسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء کے جائز حقوق منوانے کیلئے یونیورسٹی میں کامیاب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون

لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بْیان میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کے جائز حقوق منوانے کیلئے لسبیلہ یونیورسٹی کے اندر ایک کامیاب احتجاجی ریلی نکالی گئی جو سنٹرل لائبریری کے سامنے ایک پرامن ریلی کی صورت میں نکل کر ایڈمن بلاک تک دھرنا دیا گیا جہاں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے رہنماؤں نے احتجاج میں شریک اراکین سے خطاب کیا گیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی بدعنوانیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جنکی وجہ سے وہ شدید مشکلات اور زہنی کوفت میں مبتلا ہیں، دور دراز علاقوں سے سفر کرکے یونیورسٹی میں انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی سہولیات سے محروم رکھنا دراصل اس بات کی غماز ہے کہ بلوچ طلباء کو مختلف مسائل میں الجھا کر انکو شعوری تعلیم سے محروم اور قومی زمہ داریوں سے بیگانہ کرنے کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، ان جیسے مزموم عزائم کو کبھی پایہ تکمیل تک پہنچانے نہیں ہونے دیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اراکین نے آج کے اس پرامن احتجاج میں حکمرانوں اور انتظامیہ کو یہ باور کرایا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہر صورت میں کھڑا رہنے اور مشکلات کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کی خاطر اپنے موقف سے ایک اینچ ہٹنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج طلباء کا جمہوری اور آئینی حق ہے جنکو ہرممکن دبانے کی کوشش کی گئی تاکہ طلباء کو منتشر کرکے انکے احتجاجی ریلی کو سبوتاژ کیا جائے لیکن سْیاسی شعور سے آراستہ اراکین نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل چارٹر آف ڈیمانڈز کی صورت میں پیش کئے۔

 

انہوں نے کہا کہ دوران احتجاج بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی جانب ایک وفد نے وائس چانسلر دوست محمد بلوچ صاحب سے ملاقات کرکے انکے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کئے، اور ان مسائل پر تفصیلی گفتگو کئے۔ وائس چانسلر دوست محمد بلوچ نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا گرلز اور بوائز ہاسٹلز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حسین مگسی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ جبکہ ایک مہینے کے اندر الحبیب بینک کا اے ٹی ایم مشین نصب کی جائے گی تاکہ طلباء کو پریشانی کا سامنا درپیش نہ ہو، گرلز کیلئے ٹرانسپورٹیشن کی فراہمی کو دو دن سے بڑا کر تین دن کر دیا گیا جبکہ بازار میں بس ٹائمنگ کو دو گھنٹے کیلئے بڑا دی گئی، گرلز کیلئے ہاسٹل میں لائبریری کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ طلباء کے جائز حقوق کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، ہر مشکل گھڑی میں طلباء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کے مسائل پر سنجیدگی کا مظاہر کرکے جلد ان مسائل کو حل کریں، بصورت دیگر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرکے طلباء کے حقوق کے حصول کیلئے سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز