کہنوج( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو کہنوج شہر کے ہسپتال کے سامنے کے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں، کہنوج ہسپتال کے سامنے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت کہنوج کے ایک دکاندار علی حسین زادہ کے نام سے ہوئی۔
حسین زادہ کی موت کی صحیح وجہ اور تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کے جسم پر زخم یا کسی اور چیز کا اثر کوئی نشان نہیں تھا ۔