کوہاٹ ( ہمگام نیوز) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ـ فائرنگ کا واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر پیش آیا ـ ریسکیو عملے کی جانب سے جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ـ


